ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال میں ٹرک اور بولیروکے درمیان تصادم ، دو بچوں سمیت چھ کی موت 

مغربی بنگال میں ٹرک اور بولیروکے درمیان تصادم ، دو بچوں سمیت چھ کی موت 

Wed, 05 Sep 2018 00:52:46    S.O. News Service

کوچ بہار،04؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں ماتھابھانگا سلی گوڑی شاہراہ پر بھو گ گرام گوڑی علاقے میں پیر کی رات تقریباً سوا دو بجے ہوئے ایک سڑک حادثے میں دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں کے نام رتنا منڈا (45)، پائرا منڈا (40)، اجے سونا، سوم سونا، سونامنی منڈا (02) تھا۔ خبر تک لکھے جانے تک مرنے والے دوسرے بچے کا نام معلوم نہیں ہو سکاتھا۔ اس واقعے میں بدھا کھاریا، مونا منڈا، سومرا منڈا اور ویراج منڈا زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کوماتھا بھانگااسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایک بولیرو گاڑی سے شاموک تلہ سے کچھ قبائلی مزدوربہار کے پورنیا میں کام کرنے کے لئے جار ہے تھے۔ اسی دوران رات کے سوا دو بجے بولیرو گاڑی نے ماتھابھانگا سلی گوڑی ریاستی شاہراہ پر بھوگ گرام گوڑی علاقے میں سڑک پر کھڑی ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ اس حادثے کی وجہ سے، بولیروگاڑی مکمل طور پر چپتی ہو گئی ہوا اور اس سڑک کے کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے ماتھابھانگا تھانہ کو اطلاع دی جس کے بعد موقع پر پہنچی پولس اورفائر بریگیڈ کے جوانوں نے مرنے والوں اور زخمیوں کو ماتھابھانگا اسپتال پہنچایاگیا۔ 
 


Share: